عامر لیاقت نے اپنی اور سیدہ طوبی کی طلاق کی خبروں کی تردید کردی

جمعہ 25 جون 2021 18:03

عامر لیاقت نے اپنی اور سیدہ طوبی کی طلاق کی خبروں کی تردید کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اور سیدہ طوبی کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔عامر لیاقت حسین نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اس خاتون کو عدالت میں گھسیٹنے کا کہا تھا جس نے دعوی کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہے۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی طوبی عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے اور اب دونوں ساتھ نہیں رہتے۔شوبز اینڈ نیوز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کسی بھی تصدیق کے بغیر یہ نیوز شائع کی گئی کہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کی وجہ سے ان کی اور طوبی عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹوئٹ پر عامر لیاقت نے ردعمل دیتے ہوئے اپنی اور طوبی کی طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہماری طلاق کی کس نے تصدیق کی۔ میں یہ غلط خبر شائع کرنے پر انہیں عدالتی نوٹس بھیجوں گا۔ بعد ازاں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن اس کا سکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔دوسری جانب جب سے ہانیہ خان نامی خاتون نے عامر لیاقت حسین کی مبینہ تیسری بیوی ہونے کا دعوی کیا ہے سیدہ طوبی نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے یہاں تک کہ اپنی اور عامر لیاقت کی طلاق کی خبر وائرل ہونے کے بعد بھی انہوں نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔