برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پیر 28 جون 2021 23:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2021ء) رطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?گیا ہے جس کے بعد انہوں ںے قرنطینہ کرلیا ہے۔ عالمی اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق وزارت دفاع نے کردی ہے۔ یہ تصدیق گزشتہ روز کی گی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے برطانوی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہ میں کورونا کی تشخیص معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ہوئی ہے۔

جنرل سر نک کارٹر کے کورونا مثبت ا?نے کے بعد برطانیہ کی بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان اوروزیر دفاع کو احتیاطی طور پر فوری قرنطینہ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نے گزشتہ جمعرات کوسینیئر عسکری قیادت کے اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں ان کی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :