مہمند، شمشاہ میں سیلاب نے تباہی مچادی،درجنوں گھر منہدم سمیت درجنوں مال مویشی ہلاک

جمعرات 8 جولائی 2021 20:58

ضلع مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2021ء) شمشاہ میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ درجنوں گھر منہدم سمیت درجنوں مال مویشی ہلاک، سینکڑوں من پیاز، سبزیاں، سولر، حفاظتی پشتے، کچی راستے اور زرعی زمین بہا کر لے گئے۔ ڈگ ویلز، ٹیوب ویلز، اور پانڈ ڈیم مٹی سے بھر گئے۔ عوام کو لاکھوں کا نقصان، علاقے میں مواصلات نہ ہونے اور ہیڈکوارٹر سے دوری پر عین موقع پر خبر نشر نہ ہوسکا۔

انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے حرکت میں آکر عوام کے ساتھ فوری تعاون کریں۔ ملک لعل محمد، تحصیل بائیزئی شمشاہ سے تعلق رکھنے والے لعل محمد نے مہمند پریس کلب میں اخباری بیان کے ذریعے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا۔ کہ گزشتہ اتوار کوطوفانی بارش سے سیلاب نے شمشاہ درہ میں تباہی مچادی ہے۔

(جاری ہے)

مگر علاقے میں سیلاب سے کچی راستوں کے بہا لے جانے اور مواصلات کے عدم فراہمی سے خبر بروقت نشر نہ ہو سکی۔

انہوں نے سیلاب سے علاقے میں تباہی کا نشاندھی کرتے ہوئے کہا۔ کہ سیلاب نے شمشاہ درہ میں لوگوں کو لاکھوں کا نقصان دیا ہے۔ کیونکہ سیلاب برساتی نالے کے بجائے بے رحم موجیں زرعی زمینوں اور گھروں پر چڑھ گئے۔ جس سے علاقے میںدرجنوںمال مویشی، درجنوں گھر، سینکڑوں من پیاز، سبزیاں، سولر، حفاظتی پشتے، کچی راستے اور زرعی زمین بہا کر لے گئے۔

جبکہ ڈگ ویلز، ٹیوب ویلز، اور بانڈ ڈیم مٹی سے بھر گئے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں سے اصلاح احوال اور فوری تعاون کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ٹیکسز میں عوام سے پے درپے اضافے کے ساتھ وصولی کر رہے ہیں۔ جبکہ دور افتادہ قبائلی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی نام و نشان موجود نہیں۔ بلکہ انضمام کے وقت کئے گئے وعدے بھی صرف وعدے رہ گئے۔ اگر حکومت انضمام اور بنیادی سہولیات کے فراہمی میں دلچسپی نہیں ہے۔ تو قبائل واپس اپنے سابقہ فاٹا کی حیثیت پر لایا جائے۔