علماء مشائخ نے ہر دورمیں غیر اسلامی قوانین کی بھر پورمخالفت کی ہے،حاجی حنیف طیب

جمعہ 9 جولائی 2021 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئر مین سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ وہ علماء ومشائخ جوعوام الناس میں نبی کریم ﷺکی غلامی اوراحکامات کی پاسداری کیلئے کام کررہے ہیں انہوںنے ہر دورمیں غیر اسلامی قوانین کی بھر پورمخالفت کی ہے اوراُس کے خلاف عملی طورپر کام کیاوہ خلفائے راشدین مسجد میں گلشن اقبال میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

حاجی محمدحنیف طیب نے بتایا1986ء میں جب وہ وفاقی وزیر پیٹرولیم تھے تو 9جولائی 1986کو تحفظ ناموس رسالت ﷺبل پارلیمنٹ میں منظو رہو نے کیلئے پیش کیاگیا،وہ یہ تھاکہ اگر کوئی شخص نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کرے،تو اس کی سزاعمر قید ہے ،بل پڑھنے کے بعد دل میں یہ آیا کہ ایمان کا تقاضایہ ہے کہ کوئی نبی کریم ﷺکی شان میں اشاراتاً ،قنایتاًگستاخی کرے گا تواُس کی سزاموت ہونی چاہیے،اُس وقت پارلیمنٹ میں علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری، ؒمولاناشاہ تراب الحق قادریؒ ودیگر علمائے کرام موجودتھے ان کی مشاورت کے بعد وزیر قانون سے کہاکہ یہ بِل شریعت کے خلاف ہے،ہم حکومت میں رہتے ہوئے اس کی بھر پورمخالفت کریں گے ،وزیر قانون نے غلامی رسول کا ثبوت دیتے ہوئے اس کوفوراًٹیبل سے اٹھالیا اوربعدمیں علماء کرام سے مشاورت کے بعد ترمیم شدہ بل پیش کیا اُس میں یہ تھاکہ جونبی کریم ﷺکی شان میں اشارتاً،قنایتاًگستاخی کرے گا اُس کی سزاموت ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کابینہ کے ارکان اورپارلیمنٹ کے ممبران سے بھرپوررابطہ کی مہم نظام مصطفی گروپ نے چلائی میں سلام پیش کرتا ہوں ان ممبران قومی اسمبل کا غلامی رسول کا حق اداکرتے ہوئے ہماری آوازپر لبیک کہااُس وقت گلشن اقبال کے علاقہ میں رہنے والے میر ظفر اللہ خان جمالی نے بھی کابینہ کے اندربھرپورطریقہ سے ساتھ دیا اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺکی غلامی کو اختیارکرنے اورمعاشرے کو امن وسکون کا گہوارہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔اجتما ع سے مولانامحمد کامران قادری نے بھی خطاب کیا ۔