جوبائیڈن کا پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ،سائبر حملوں بارے گفتگو

ْ امریکا سائبر حملوں کے خلاف ہر ضروری اقدام اٹھائے گا،جوبائیڈن کا روسی ہم منصب سے مکالمہ

ہفتہ 10 جولائی 2021 12:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2021ء) امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان 1 گھنٹہ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ۔گفتگو کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن نے روسی ہم منصب پیوٹن سے کہا کہ امریکا سائبر حملوں کے خلاف ہر ضروری اقدام اٹھائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب روسی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے سائبر حملوں پر روس سے رابطہ نہیں کیا تھا،روسی حکومت کا کہنا تھا کہ معلومات کے دائرے میں سائبر جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات کو تیار ہیں۔روسی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور روس سائبر سیکیورٹی پر مزید تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔روسی حکومت نے یہ بھی کہا کہ سائبر سیکیورٹی کا مستقل ،پیشہ ورانہ اور غیر سیاسی ہونا ضروری ہے۔