ایف بی ایریا میں گھر سے گریجویشن کی طالبہ کی پھندا لگی نعش برآمد

متوفیہ نے کمرا بںد کرکے پنکھے کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی،پولیس

پیر 12 جولائی 2021 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں گھر سے گریجویشن کی طالبہ کی پھندا لگی نعش ملی تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 19 نزد رحمت بیکری کے قریب گھر سے طالبہ کی پھندا لگی ہوئی لاش ایمبولنس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کی گئی ، متوفیہ کی شناخت 23 سالہ طوبہ دختر محمد سہیل احمد کے نام سے ہوئی ، ایس ایچ او وقار قیصر کے مطابق متوفیہ گریجویشن کی طالبہ تھی۔

(جاری ہے)

متوفیہ نے کمرا بںد کرکے پنکھے کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی۔کمرے سے سیڑھی بھی ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ، تاہم پولیس مذید جانچ پڑتال کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :