جرمنی کی حکمران جماعتیں افغانستان ملک بدری کا سلسلہ جاری رکھنے کے حق میں

افغان حکومت کے اس مطالبے کو سمجھنے سے قاصر ہیں کیونکہ یہ چند افغان باشندوں کی ملک بدری کا معاملہ ہے،پارلیمانی دھڑے

منگل 13 جولائی 2021 13:55

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) جرمنی کی وفاقی پارلیمان میں کرسچین ڈیموکریٹک یونین سی ڈی یو اور اس کی ہم خیال جماعت سی ایس یو کے پارلیمانی دھڑے نے افغان حکومت کی طرف سے جرمنی سے مزید ملک بدری نہ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمانی گروپ کے نائب چیئرمین تھورسٹن فرائی نے جرمنی کے ایک نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وہ افغان حکومت کے اس مطالبے کو سمجھنے سے قاصر ہیں کیونکہ یہ چند افغان باشندوں کی ملک بدری کا معاملہ ہے۔

2016 سے اب تک محض ایک ہزار سے کچھ ہی زیادہ افراد کو ملک بدر کر کے افغانستان بھیجا گیا ہے۔ افغانستان میں اس وقت انتہا پسند طالبان ہر طرف چھائے ہوئے ہیں اور ان کی پیش قدمی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ نیٹو فورسز انخلا کے عمل سے گزر رہی ہیں۔