رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی درآمدات و برآمدات کی تجارتی مالیت میں سال بہ سال ستائیس اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا، چینی کسٹمز

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 13 جولائی 2021 14:32

رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی درآمدات و برآمدات کی تجارتی مالیت ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2021ء) ۱۳ جولائی کو ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کی پریس کانفرنس میں کسٹمز انتظامیہ کے شعبہِ شماریاتی تجزیے کے سربراہ لی کیوئی ون نے بتایا کہ چین  کی درآمدات و  برآمدات کی مجموعی تجارتی مالیت نے مسلسل ۱۳ ماہ تک سال بہ سال ایک مثبت شرح نمو برقرار رکھی ہے اور درآمدات و برآمدات کا حجم تاریخ کی  بہترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

چین کی تجارت نے  مستحکم اور مثبت رجحان جاری رکھا ہے۔  
کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق ، اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی درآمدات و بر آمدات کی تجارتی مالیت ایک سو اسی  اعشاریہ سات کھرب چینی یوآن رہی ہے ، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ستائیس اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
پریس کانفرنس میں لی کیوئی ون نے اس بات کا اعلان کیا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی عمومی درآمد ات و برآمدات کی تجارتی مالیت تیس اعشاریہ سات فیصد  اضافے کے ساتھ  ایک سو گیارہ اعشاریہ نو کھرب چینی  یوآن بنی جو کہ چین کی غیر ملکی تجارت کی کل مالیت کا اکسٹھ اعشاریہ نو فیصد ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ، سرحد پار ای کامرس اور مارکیٹ خریداری کی تجارت سمیت نئے تجارتی ماڈلز نے بھی ترقی کی ایک زبردست رفتار کا مظاہرہ کیا ہے اور تجارتی ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :