پاکستان کا عراقی ہسپتال میں آتشزدگی پر اظہار افسوس

پاکستانی حکومت اور عوام عراقی ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ پر غمزدہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 15 جولائی 2021 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) عراق کے شہر ناصریہ کے ہسپتال میں آتشزدگی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان نے سے اظہار افسوس کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ پاکستانی حکومت اور عوام عراقی ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ پر غمزدہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، پاکستان اس غم کی گھڑی میں عراق کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی شہر ناصریہ کے ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آکسیجن سلینڈرز پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں متعدد افراد جھلس کر ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔