اداکار اعجاز اسلم بھی کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش سے پریشان

دنیا بھر میں سب نے بجلی کے لیے متبادل حل تلاش کر لیے ہیں لیکن ہمارے پاس آخر میں ایک کے الیکٹرک کا ظلم ہی بچتا ہے،ٹوئٹ

جمعہ 16 جولائی 2021 20:41

اداکار اعجاز اسلم بھی کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش سے پریشان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) اداکار و پروڈیوسر اعجاز اسلم بھی کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش سے پریشان دکھائی دے رہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر کے الیکٹرک پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں سب نے بجلی کے لیے متبادل حل تلاش کر لیے ہیں لیکن ہمارے پاس آخر میں ایک کے الیکٹرک کا ظلم ہی بچتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک انوکھا حل ہے، جو ہماری آنے والی نسلوں کو تکلیف دینے کے سوا کچھ نہیں چھوڑ رہا۔

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں بجلی کی طویل بندش بھی جاری ہے۔کراچی کے متعدد علاقوں میں 13 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔