چیئرمین نادرا طارق ملک کی جانب سے نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد شناختی کارڈ کے مسائل سے متعلق کٴْھلی کچہری، مسائل سنے

عوام کا ڈیٹا نادرا کے پاس قومی امانت ہے اور اس امانت میں خیانت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، چیئر مین نادرا

جمعہ 16 جولائی 2021 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) چیئرمین نادرا طارق ملک کی جانب سے نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد شناختی کارڈ کے مسائل سے متعلق کٴْھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا ۔وزیر اعظم پاکستان کے عوام دوست اقدامات کی پالیسی کے تحت جمعہ 16 جولائی چیئرمین نادرا طارق ملک نے نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں کٴْھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

جس میں ملک بھر سے سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شناختی کارڈ و نادرا دفاتر سے متعلق اپنی شکایات و گذارشات چیئرمین نادرا طارق ملک کے سامنے رکھیں۔ چیئرمین نادرا نے تمام سائلین کے مسائل کی بذات خود سماعت کی اور شکایت کو فوراً حل کرنے کے احکامات بھی صادرکیے۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے نادرا ملازمین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ڈیٹا نادرا کے پاس قومی امانت ہے اور اس امانت میں خیانت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نادرا ملازمین کو تاکید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اپنے فرائض کی بھر پور طریقے سے انجام دہی کو یقینی بنائیں کیونکہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ہمارا اولین فرض ہے اور جو اس فرض کی بجا آوری میں کوتاہی یا غفلت ناقابل برداشت تصور کی جائے گی مزید یہ کہ اپنے اردگرد فرائض میں غفلت یا بددیانتی میں ملوث عناصر پر بھی نظر رکھیں اور فوراً متعلقہ عہدیدران کو مطلع کریں تاکہ عوام کے اعتماد اور ادارے کی ساکھ کوکسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے والے عناصر کا فوری محاسبہ کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

عوام الناس نے شکایات کی فوری اور بلاتاخیر شنوائی اور چیئرمین نادرا طارق ملک کی جانب سیعوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں کی جانے والی خدمات اور کاوشوں کو بھرپور سراہا۔