یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد کا وادی الفارعہ کے مقام پردھاوا ،تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں

ہفتہ 17 جولائی 2021 13:13

طوباس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے غرب اردن کے شمالی علاقے طوباس میں وادی الفارعہ کے مقام پردھاوا بولا۔ یہودی آبادکاروں کو قابض فوج کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے وادی الفارعہ اور الحفریہ کے مقامات پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقعے پر یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق اشتعال انگیز مذہبی نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :