پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں
اداکارہ کو کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا، ذرائع
دانش احمد انصاری ہفتہ 17 جولائی 2021 19:16
(جاری ہے)
بعد ازاں نائلہ جعفری کو کچھ عرصہ اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم وہ 2016 سے مسلسل زیر علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً اسپتال داخل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ٹی وی مالکان، ڈراما سازوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی تھی۔مدد کی اپیل کرنے کی ویڈیو میں نائلہ جعفری کو اسپتال کے بستر پر کسم پرسی کی حالت میں دیکھا گیا تھا اور وہ مدد کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ جب انہوں نے پی ٹی وی پر ڈراموں کا آغاز کیا تھا اس وقت نشرِ مکرر کیے جانے والے ڈراموں پر قلیل رقم ملتی تھی ، لیکن اس رقم کو حاصل کر کے اچھا لگتا تھا اور خوشی ملتی تھی۔نائلہ جعفری نے کہا کہ اتنے برسوں سے میں یہاں بیمار پڑی ہوئی ہوں، سب نے کافی مدد کی ، جب میں اکیلی تھی تو مجھے سنبھالا۔انہوں نے تجویز دی کہ اگر دوبارہ سے ان کے ڈراموں کو نشر کیے جانے پر کچھ مالی امداد کردی جائے تو ان کے علاج میں آسانی ہوجائے گی۔2 منٹ اور 11 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں کوئی کام جلد از جلد کرنا چاہئے جو مستقبل میں سینئر فنکاروں کیلئے مددگار ثابت ہو۔اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بھی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ نائلہ جعفری کی مدد کرے جس کے بعد سندھ حکومت نے نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.