Live Updates

سیم پیج اب شیم پیج بن گیا ہے، مریم نواز

کروڑوں خرچ کرکے عمران خان جلسی بھی نہ کرسکے، جلسے خطاب

اتوار 18 جولائی 2021 21:10

دھیر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیم پیج اب شیم پیج بن گیا ہے۔جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کروڑوں خرچ کرکے عمران خان جلسی بھی نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو شاید کچھ بھرم رہ جاتا،کہتی ہوں دھیر کوٹ آکر دیکھو جلسہ کیسا ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی 2016ء میں 2 سیٹوں کی اوقات تھی آج بھی وہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف مائنس نہیں بلکہ پلس پلس پلس ہوگیا ہے اور سیم پیج اب شیم پیج بن گیا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات