دُبئی میں ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کو انتہائی شاندار ہوٹل نما عمارت میں ٹھہرایا جائے گا
الاویر میں 16 ہزار مربع میٹر پر لگژری سہولیات سے مزین سنٹر قائم ہو گیا، 1,288 ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کی رہائش کا انتظام موجود ہے
محمد عرفان پیر 19 جولائی 2021 16:09
(جاری ہے)
GDRFA کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد المری نے بتایا کہ اس سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر میں غیر قانونی ویزہ ہولڈرز کوزیادہ سے زیادہ 14 روز کے لیے رکھا جائے گا تاہم کسی غیر معمولی حالات میں ان کا قیام زیادہ دن کے لیے بھی ہو سکے گا۔
ڈیلی گلف اُردو کے مطابق نئی بلڈنگ میں 1,288 افراد کے قیام کی گنجائش ہو گی۔ اب 735 مرد اور 553 خواتین یہاں قیام کر سکیں گی۔ اس وقت اس سنٹر میں گیارہ مرد اور گیارہ خواتین مقیم ہیں۔ ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کے لیے مخصوص اس رہائش گاہ میں سامان، ٹکٹس، کیش وغیرہ رکھوانے کے لیے 13 کاؤنٹرز پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔جبکہ ایک کاؤنٹر ان افراد کے لیے مخصوص ہے جو dnata کی ٹریول سروسز حاصل کر سکتے ہیں جن میں DUBZ بھی شامل ہے جو ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کو یہاں سے سیدھا ایئرپورٹ لے جا کر ایگزٹ کروانے میں مدد دیتی ہے۔ DUBZ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف آپریشنز عادل وجیہ نے بتایا کہ ان کا ادارہ اس سنٹر میں ٹھہرائے گئے غیر ملکی کو سفری دستاویزات اور نیگیٹو پی سی آر رپورٹ موصول ہونے کے بعد امارات سے واپس جانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص یہاں مقیم کسی قیدی سے ملاقات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایک موبائل ایپ پر درخواست کرنا ہو گی جسے فی الحال اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ اس درخواست میں اسے وقت اور تاریخ کا بتانا ہو گا۔ یہاں پر مہمانوں کے لیے بڑا ویٹنگ ہال بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 16 کاؤنٹرز ہیں جہاں پر قیدیوں سے ٹیلی فون پر شیشے کے دوسری جانب موجود قیدی سے بات ہو سکتی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.