آسٹریلین شیفرڈ نے پینٹنگ کرکے سب کو حیران کردیا

منگل 20 جولائی 2021 18:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) سوشل میڈیا پر 'سیکریٹ' نامی آسٹریلوی شیفرڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اتنی مہارت سے پینٹنگ کررہا ہے کہ ہر دیکھنے والا اپنی آنکھوں پر بمشکل ہی یقین کرسکے گا۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو مائی اوزی گل نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جو بلاشبہ سیکریٹ کی مالکن چلاتی ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 6 سالہ سیکریٹ نے یہ سورج مکھی کا پھول یا شاید گلِ داؤدی کا پھول بنایا ہے۔کیپشن میں مزید لکھا تھا کہ سیکریٹ نے رنگوں کی ٹیوب اور برش کا انتخاب خود کیا۔صارفین کی جانب سے اِس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :