مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام سے سفید پوشی کا بھرم چھین لیا ہے‘اشرف بھٹی

جس قدرممکن ہو سکے مستحق طبقات کو عید کی خوشیوںمیں شریک کیا جائے ‘ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

منگل 20 جولائی 2021 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے عید الاضحی اورحج کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم امسال بھی عید الاضحی انتہائی مشکل حالات میں منا رہی ہے ، حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام سے سفید پوشی کا بھرم چھین لیا ہے ،جس قدرممکن ہو سکے مستحق طبقات کو عید کی خوشیوںمیں شریک کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ کوروناوباء کی وجہ سے ہر طبقہ مشکلات کا شکارہے اور رہی سہی کسرحکومتی پالیسیوں نے نکال دی ہے ،حالیہ سالوںمیں عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور ان کیلئے روح اور زندگی کا رشتہ برقرارکھنامحال ہو گیاہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ عید الاضحی پر قربان کئے گئے جانوروں کا گوشت ان غرباء اورمساکین میں تقسیم کو ترجیح دیں جو سارا سال گوشت کھانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔اشرف بھٹی نے امت مسلمہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے والوںکو مبارکباد بھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :