برطانیہ نے عالمی سطح پر بدعنوانی روکنے کیلئے 5 افراد پر پابندیاں عائد کردیں

جمعہ 23 جولائی 2021 12:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) برطانیہ نے عالمی سطح پر بدعنوانی روکنے کیلئے 5 افراد پر پابندیاں عائد کردیں، ان افراد کا تعلق گنی، زمبابوے، وینزویلا اور عراق سے ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے مطابق پابندیوں میں ترقی پذیر ممالک کو وسائل سے محروم کرنے والوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ان کرپٹ افراد میں سے ایک شخص نے محل بنانے، پرائیوٹ جیٹس اور مائیکل جیکسن کے دستانوں پر 2 لاکھ 75 ہزار ڈالر خرچ کئے ، کرپشن میں ملوث ایک اور شخص نے وینزویلا میں پبلک فوڈ پروگرام کا استحصال کیا۔

متعلقہ عنوان :