تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی وفد کی آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے ملاقات، آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے اھم امور پر گفتگو
جمعہ 23 جولائی 2021 17:00
(جاری ہے)
گفتگو کا آغاز کرتے ہوے مولانا ملک اجلال حیدر نے کہا کہ فقط تحریک نفاذ فقہ جعفریہ وہ واحد تنظیم ہے جس کے حکومت پاکستان کے ساتھ عزاداری اور شیعہ حقوق کے حوالے سے معاہدات ہیں بلکہ اس پر کبھی بھی کسی بھی دور میں کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے ہمیشہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میںکوئی مسلکی یا مکتبی تنازعہ نہیں ہے نانا محمد اور نواسہ حسین کے جلوس شیعہ و سنی برادران کا مشترکہ ورثہ ہے۔آئی جی پولیس کی جانب سے بھی قبل از محرم اس اجلاس کو انتہائی اہم و خوش آیند قرار دیا گیا اور ان خیالات کا اظہار کیا کہ اس کی مدد سے قبل از محرم راست اقدامات کرنے مین مشعل راہ ثابت ہوگا۔قبل از محرم عزاداری سیل کا قیام اور اس کے زمہ داران افسران کے رابطہ نمبرات اور تفصیلات کے بارے میں بھی آئی جی پولیس نے مکمل تعاون اور عملی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔وفد نے موسوی جونیجو معاہدہ کی نقل بھی یاداشت کے طور پر پیش کی جسکی بناء پر ۳ دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا پاکستان میں نانامحمد اور نواسے حسین کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ اس معاہدے پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے ،اپنی گفتگو میں آئی جی پولیس نے کہا کہ وہ جلیل القدر صحابی رسول حضرت ابو ایوب انصاری کی ۴۲ویں پشت سے ہیں اور جس طرح سے ان کے اجداد نے میزبانی رسول خدا کے فرائض سرانجام دیے تھے اسی طرح وہ محرم الحرام کے ایام میں کہ جس مہینے میں آل محمد پر غم کے پہاڑ توڑے گئے ان ایام میں وہ عزاداران امام مظلوم کی حفاظت و خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑینگے،انہوں نے مزید کہا کہ آل محمد کے لیے اپنی جان تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔اجلاس کے آخر میں مولانا اجلال حیدر نے شہداء پولیس، شہداء عساکر پاکستان، شہداے ملک و ملت کے لیے فاتحہ خوانی کروائی اور ملک و ملت کی کامیابی و تحفظ اور عساکر پاکستان کی فتح یابی کے لیے دعائیں کروائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.