اوگرا کی پیٹرول اور سی این جی اسٹیشنز پر واش رومز کی صفائی کیلئے ہدایات

موٹروے اور سیاحتی مقامات کے اطراف اسٹیشنز پر صارفین کو واش رومز کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، صوبائی حکومتیں کلین اینڈ گرین اقدامات پر من وعن عملدرآمد کروائیں۔ اوگرا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 جولائی 2021 18:23

اوگرا کی پیٹرول اور سی این جی اسٹیشنز پر واش رومز کی صفائی کیلئے ہدایات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2021ء) اوگرا نے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر صفائی کیلئے ہدایات جاری کر دیں، موٹروے اور سیاحتی مقامات کے اطراف اسٹیشنزپر صارفین کو واش رومز کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، صوبائی حکومتیں کلین اینڈ گرین اقدامات پر من وعن عملدرآمد کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر صفائی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز صفائی کے انتظامات بہتر بنائیں، اسٹیشنز پر صارفین کو واش رومز کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں، کلین اینڈ گرین اقدامات پر من وعن عملدرآمد کیا جائے۔ موٹروے اور سیاحتی مقامات کے اطراف اسٹیشنز فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے کلین اینڈ گرین اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے چیف سیکریٹریز کو بھی ایڈ وائزری جاری کردی گئی ہے۔

جس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومتیں اسٹیشنز پر صفائی انتظامات کو بہتر بنانے اور عملدرآمد میں تعاوَن کریں۔ اسی طرح اس سے قبل بھی 03 مئی2021ء چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں خصوصی افراد کے لئے واش رومز بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا، ابتدائی طورپر تین سیکٹرزایف ٹین ،بلیو ایریا اور آئی ایٹ مراکز کے واش رومز بنانے کی تعمیر شروع ہوئی۔

دوسرے مرحلے میں شہر کے تمام سیکٹرز میں خصوصی افراد کے لئے واش رومز بنائے جانے تھے۔ چیئر مین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے شہراقتدار میں خصوصی افراد کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے انتظامیہ کوخصوصی افراد کے لئے واش رومزبنانے کی ہدایات جاری کی تھیں ،جس پر عملدر آمد کرتے ہوئے تین سیکٹرز میں واش رومز کی تعمرات کی گئیں۔ تینوں سیکٹرز میں لیڈیز و جینٹس خصوصی افراد کے لئے واش رومز بنائے جا رہے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں شہر بھر کے تمام مراکز میں واش رومز بنائے جائیں گے۔ اس سے قبل بھی خصوصی افراد کی سہولت کے لئے تمام سیکٹٹرز کے مراکز میں ریمپس بنائے گئے تھے تاکہ مارکیٹس میں آسانی سے پہنچ کر کسی بھی دشواری کے بغیر خریداری کر سکیں۔ خصوصی افراد کے لئے 40 جگہوں پر ریمپس بنائے جا چکے ہیں۔