برطانیہ میں کورونا سے مزید 64 افراد ہلاک ہوگئے،36 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ہفتہ 24 جولائی 2021 12:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) برطانیہ میں کورونا سے مزید 64 افراد ہلاک ہوگئے اور 36 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی تازہ ترین پبلک ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1 لاکھ نوجوانوں میں کورونا کے 1155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ماہرین صحت نے نوجوانوں کو جلد ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے پر زور دیا ہے۔ادھر امریکا میں 83 فیصد کورونا کیسز میں وائرس کی بھارتی قسم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہسپتالوں میں 97 فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا سے ہلاک 99 فیصد افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔