پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیریز مہندا راج پکسا انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ہیمبنٹوٹا میں ہوگی جبکہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔معاملات طے ہونے پر سیریز کا وینیو اور شیڈول پی سی بی سے شیئر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سیریز یکم سے پانچ ستمبر تک ہونے کا امکان ہے جبکہ سیریز میں تین ون ڈے شامل ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان نے سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔