امریکا چین مذاکرات، سائبر سکیورٹی، انسانی حقوق اور تجارت زیر بحث

مذاکرات میں سائبر سکیورٹی، انسانی حقوق سے متعلق معاملات اور تجارتی امور پر بات چیت ہو گی

پیر 26 جولائی 2021 15:11

امریکا چین مذاکرات، سائبر سکیورٹی، انسانی حقوق اور تجارت زیر بحث
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) چینی شہر تیانجن میں امریکا اور میزبان ملک کے اعلی سطحی مذاکرات شروع ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ نے ان مذاکرات کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ چند امریکی، چین کو ایک دشمن کے طور پر دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکی حکام پر زور دیا کہ باہمی تعلقات بہتر بنانے اور کشیدگی میں کمی کے لیے اس نقطہ نظر کو تبدیل کرنے اور خطرناک پالیسیاں ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ چین میں امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کر رہی ہیں۔ ان مذاکرات میں سائبر سکیورٹی، انسانی حقوق سے متعلق معاملات اور تجارتی امور پر بات چیت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :