ژوب کمشنری کو متنازع بنانے کی کوشش ہورہی ہے ،اجمل اعوان

پیر 26 جولائی 2021 22:57

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )ضلع ژوب کے صدر اجمل اعوان نے اپنے بیان میں ژوب ڈویژن کی منظوری کے بعد کمشنری کو متنازعہ بنانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جس طرح ژوب کیڈٹ کالج کو متنازع کرکے قلعہ سیف اللہ شفٹ کیا گیا اسی طرح ژوب کمشنری کو بھی متنازع بنانے کی کوشش ہورہی ہے ژوب اسی طرح پرویز مشرف نے قمردین گیٹ وے کا اعلان کیا لیکن افتتاح بادینی گیٹ وے کا ہوا این ایچ اے پیڈ آفس ژوب سے قلعہ سیف اللہ منتقل ہوااور بیوٹمز یونیورسٹی کو بھی ژوب سے شفٹ کرنے کی سازش کی گئی تھی اسی طرح کمشنری کو متنازعہ بنا کر دوسرے ضلع کی جانب شفٹ کرنے کا پروگرام ترتیب دے کر متنازعہ بیانات دئیے جارہے ہیں ڈیرھ سال قبل کمشنری کی زمین کے لئے ژوب میں تین اقوام کے ساتھ اس وقت کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے بات چیت کی تھی جنہوں نے زمین دینے کی حامی بھی بھر لی تھی اس بات چیت کے زریعے جو تھوڑی بہت قباحت باقی رہ گئی ہے اسے حل کرنے کی بجائے ایک نیا پروگرام تشکیل دے کر کمشنری کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی کے دو دورے ژوب کے دوران جو لوگ سپاسنامہ نا پیش کر سکے ہیں وہ اب ڈویژن کا کریڈیٹ لینے کے ساتھ ساتھ کمشنری کے لئے زمین کو بہانہ بنا کر کسی اور کے ہاتھوں کھیل نا کھیلیں اور کمشنری کو متنازعہ بنا کر ژوب سے کہیں اور شفٹ کرنے کی بجائے ژوب کی تین اقوام جو کہ پہلے ہی کمشنری کے لئے زمین دینے کی حامی بھر چکے ہیں ان کے ساتھ بات چیت کرکے مقرر کردہ زمین پر کمشنری اور آفس بنائیں۔