اسلام آباد ، معمولی تلخ کلامی پر میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیے
عید سے قبل خاتون اپنے بچے کو لے کر گھر آگئی جس کو لینے کے لیے شوہر ذیشان علی اس کے گھر آیا تو تلخ کلامی ہوگئی جو اس قدر بڑھی کہ دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں۔ ذرائع
ساجد علی پیر 26 جولائی 2021 18:59
(جاری ہے)
واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں کے پاس موجود اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ ایک دوسرے پر فائرنگ کی وجہ سے میاں بیوی کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے جائیں گے۔
دوسری طرف اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کے بعد راولپنڈی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں گزشتہ روز واجد نامی ملزم نے ویرانے میں لیجا کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی ، خاتون سے زیادتی کے بعد اس کے بچے کو قتل کیا جب کہ خاتون کو زخمی کر دیا ، خاتون کو علاج کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا ، غمزدہ ماں بچے کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور اسپتال میں دم توڑی گئی۔ اس واقعے نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دئیے ، واقعے پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے تاہم پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ، اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے بتایا ہے کہ افسوسناک واقعہ پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، جس حوالے سے ریڈز کیے جارہے ہیں ، مزید کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، مقتولہ کی والدہ نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، واجد کو فوری طور پر گرفتار ہونا چاہیے جس پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتار کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.