چین کا امریکا پر دوطرفہ تعلقات میں ‘تعطل’ پیدا کرنے کا الزام

امریکہ تصوراتی دشمنی’ پیدا کر رہا ہے ،ڈپٹی سیکریٹری اسٹیٹ وینڈی شیرمین کیساتھ ملاقات میں کشیدگی کا رویہ اپنایا گیا

پیر 26 جولائی 2021 23:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) چین نے امریکا پر دو طرفہ تعلقات میں ‘تعطل’ پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ‘تصوراتی دشمنی’ پیدا کر رہا ہے اور ڈپٹی سیکریٹری اسٹیٹ وینڈی شیرمین کے ساتھ ملاقات میں کشیدگی کا رویہ اپنایا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے دوسرے درجے کے سفارت کار وینڈی شیرمین دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے بعد براہ راست مذاکرات کیلئے گزشتہ روز شمالی شہر تیانجن پہنچے تھے۔

سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین کے نائب وزیرخارجہ ڑی فینگ نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات تعطل کا شکار ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ چین کو تصوراتی دشمن قرار دے کر قومی مفاد حاصل کیا جائے۔امریکی ڈپٹی سیکریٹری اسٹیٹ وینڈی شیرمین کو دونوں ممالک کے درمیان پروٹوکول کے مسائل کے باعث چین سے قبل جاپان، جنوبی کوریا اور منگولیا میں رکنا پڑا۔