نور مقدم کو قتل سے قبل یرغمال بنائے جانے کا شبہ
نور مقدم نے ڈرائیور کو 7 لاکھ روپے ظاہر جعفر کے گھر لانے کا کہا، نئے انکشافات سے نئے سوال کھڑے ہو گئے، پولیس نے تاوان وصول کرنے سمیت نئے زاویوں پر تحقیقات شروع کر دیں
مقدس فاروق اعوان منگل 27 جولائی 2021 10:50
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کے دوران تمام ویڈیو شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق پاکستانی سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران ایک افسوسناک انکشاف ہوا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے مقتولہ نور کو 3 گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقتولہ نور زخمی حالت میں گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھی، تاہم محلے میں موجود گارڈ اور دیگر لوگوں میں سے کسی نے مقتولہ کی مدد نہیں کی۔ نور مقدم نے گھر سے باہر نکل کر ملزم ظاہر سے بچنے کیلئے خود کو سیکورٹی کے کیبن میں بند کر لیا تھا، تاہم ملزم نے مقتولہ کو کیبن سے نکال لیا اور محلے میں موجود لوگوں اور سیکورٹی گارڈز کے سامنے مقتولہ نور کو کھینچتے ہوئے دوبارہ گھر کے اندر لے گیا۔ اس دوران محلے میں موجود کسی بھی شخص نے ملزم کو روکنے یا پولیس کا اطلاع دینے کی زحمت نہ کی۔ پولیس کے مطابق ملزم ظاہر نے مقتولہ نور کو 3 گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کیا۔ جبکہ دوران تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا کہ مقتولہ نور نے قتل سے قبل اپنے ڈرائیور کے ذریعے ملزم ظاہر کے گھر 3 لاکھ روپے کی رقم منگوائی تھی۔ دوسری جانب پیر کے روز اسلام آباد کی مقامی عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت نے سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کردی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج صہیب بلال رانجھا نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کے ملزم کو اے ایس پی آمنہ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل کے علاوہ مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے کہاکہ ملزم سیپستول ریکور کرلیاہے، موبائل وغیرہ برآمد کرناہے اور کیس میں مزید دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، استدعا ہے کہ ملزم کے ریمانڈ میں مناسب توسیع کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.