بستی بنڈی پہلی دوستانہ فلڈ لائٹ والی بال لیگ اختتام پذیر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 11:46

بستی بنڈی پہلی دوستانہ فلڈ لائٹ والی بال لیگ اختتام پذیر کھلاڑیوں میں ..
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،مزمل قریشی) عید الاضحیٰ کی پہلی شب سے منعقد ہونے والی یہ منفرد لیگ جس میں ہر ٹیم کے اپنے اپنے اونرز تھے۔

(جاری ہے)

ہر ٹیم کے کھلاڑیوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس لیگ کا فائنل انعام کلب اور رمضان کلب کے مابین میچ کھیلا گیا انعام کلب کے اونرز تھے محمد عزیر بلوچ اور عثمان غنی جبکہ رمضان کلب کے اونرز تھے محمد سہیل دوست اور آصف منظور۔

عزیر بلوچ اور سہیل دوست نے کمینٹری کے فرائض انجام دیے اس لیگ کی جیت کا اعزاز حاصل کیا رمضان کلب نے۔ آصف کامران مغل، نذیر احمد خان ملغانی، منظور احمد،فوجی خالد حسین اور عبدالرحیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اہل علاقہ نے چیف آرگنائزر عبدالرحیم کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :