ظفروال سیلابی پانی کے ساتھ بھارت کی طرف سے بہہ کر آنے والا 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائن بروقت کارروائی سے ناکارہ بنا دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 13:41

ظفروال سیلابی پانی کے ساتھ بھارت کی طرف سے  بہہ کر آنے والا 18 کلو وزنی ..
ظفروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،اُسامہ خامس منہاس) محکمہ سول ڈیفنس کی بڑی کاروائی،تحصیل ظفروال کنگرہ کے نزدیک نالہ ڈیک کے مقام پرانڈین ساخت کا 18کلووزنی منی اینٹی ٹینک اپنے قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر واصم ریاض واہلہ کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کو تحصیل ظفروال میں کنگرہ کے مقام پر نالہ ڈیک پر اینٹی ٹینک ملنے کی اطلاع ملی جس پر ڈی او سول ڈیفنس کی طرف سے فوری طورپر خصوصی بم ڈسپوزل ٹیم روانہ کردی گئی جس نےبروقت کاروائی کرتے ہوئے اینٹی ٹینک کو قبضے میں لے کر اسے موقع پر ناکارہ بنادیا۔

متعلقہ عنوان :