راولپنڈی ڈویژ ن کا پا زیٹو یٹی ریٹ11%تک پہنچ گیا ،بڑی وجہ ایس او پیز کی خلاف و رزی ہے، کمشنر راولپنڈی

ایسے افراد جو ابھی تک کورونا و یکسین نہیں لگو اسکے وہ فوری طور پر یہ و یکسین لگوائیں، سید گلزارحسین شاہ

منگل 27 جولائی 2021 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں کورونا پا ز یٹو یٹی ریٹ11% ہو گیا ہے جو کہ خطرے کی گھنٹی ہے اس سلسلے میں تمام لوگوں کو ہدا یت کی جا تی ہے ایسے افراد جو ابھی تک کورونا و یکسین نہیں لگو اسکے وہ فوری طور پر یہ و یکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وا ئرس کے پھیلائوکی سب سے بڑی وجہ ایس او پیز کی خلاف و رزی ہے ۔

ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت ہمیں نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو ابھی ان پر عمل کرنے کی تر غیب دینی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا۔ اجلاس میںبتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں لگائی جا نے والی و یکسین کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ضلع بھرمیں اب تک 1103216افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سی1067606 عام شہر یوں جبکہ35610 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل26341مر یضوں میں سی24588ڈسچارج جبکہ1020اموات ہوئیںہیں۔ایکٹو کیسز کی تعداد733 ہے جن میں سی653 ہوم آ ئیسو لیشن جبکہ80ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میںراولپنڈ ی ضلع میں کل107کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیںجن میں سے 103 ضلع راولپنڈی اور 04دوسرے اضلاع کے مر یض ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ٹائون میںکورو نا وائرس کی22کنفرم مر یض ،راول ٹا ئون میں36، کینٹ میں 26، کہوٹہ میں02،کو ٹلی ستیاں میں03 کنفرم مریض ،مری میں01، ٹیکسلا میں10جبکہ گو جر خان03 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 14،فو جی فا ئو نڈ یشن ہسپتال میں18،ہارٹس انٹر نیشنل میں01 ،ہو لی فیملی ہسپتال میں13 اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آ ف یورالوجی میں37مر یض ز یر علاج ہیں۔ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں اس وائرس سے 03 قیمتی جانیں ضا ئع ہوئیں۔کورونا وائرس کے باعث ز ندگی کی جنگ ہا رنے والوں میں70 سالہ ملک غلام عباس ، 75سالہ محمد درویش اور56 سالہ محمد انوار شامل ہیں۔