ایک خاتون آرٹسٹ ڈیڑھ سال سے ہراساں کر رہی ہے ‘عثمان مختار

کردار کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر خاموش نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے‘ اداکار و ہدایتکار

بدھ 28 جولائی 2021 11:40

ایک خاتون آرٹسٹ ڈیڑھ سال سے ہراساں کر رہی ہے ‘عثمان مختار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) اداکار و ہدایتکار عثمان مختار نے کہا ہے کہ ایک ساتھی خاتون آرٹسٹ پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔عثمان مختار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ اپنی کہانی کے کیپشن کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ایک خاتون کی جانب سے ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے مجھے ہراساں، بلیک میل کیا جارہا ہے اور ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، میرے گھر والوں بالخصوص میری والدہ اور دوستوں کو ہراسانی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور ان سے متعلق تکلیف دہ تبصرے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ہراسانی سے متعلق ایف آئی اے میں درخواست دی تھی جس پر ایف آئی اے نے خاتون سے متعلق پتہ لگانے میں ایک سال کا وقت لیا اور پھر انہیں متعدد مرتبہ طلب کرنے میں مزید 6 ماہ کا عرصہ لگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس معاملے سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے لیکن وہ خاموش رہے اور حکام کو اس سے نمٹنے دیا لیکن اب وہ تھک گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ یہ مسئلہ خاموشی سے حل ہوجائے تاکہ ایک خاتون سے متعلق منفی تاثر نہ جائے لیکن ان کے کردار کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر انہوں نے خاموش نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عثمان مختار نے ہراساں کرنے والی خاتون کا نام یا شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2016 میں ایک خاتون آرٹسٹ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو پر کام کیا تھا اور اس پورے شوٹ کے دوران ان کے ویڈیو سے متعلق تخلیقی بنیادوں پر اختلافات رہے اور ان کی کئی مرتبہ بحث بھی ہوئی تاہم وہ خاتون کے پراجیکٹ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔اداکار کے مطابق کچھ سالوں بعد خاتون نے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے کا فیصلہ کیا، کچھ سالوں سے وہ ان کے خلاف پوسٹس کررہی ہیں، خاتون مسلسل 3 برس سے انہیں میسجز کررہی ہیں لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :