ملک بھر میں یومیہ سب سے زیادہ 7لاکھ 78ہزار کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم

یومیہ ویکسین لگانے کا نیا ہدف رکھا ہے جس کے مطابق یومیہ دس لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، اسد عمر

بدھ 28 جولائی 2021 12:56

ملک بھر میں یومیہ سب سے زیادہ 7لاکھ 78ہزار کورونا ویکسین لگائے جانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) ملک بھر میں یومیہ سب سے زیادہ 7لاکھ 78ہزار کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز 7 لاکھ 78 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا ویکسین کی پہلی ریکارڈ خوراکیں لگائی گئیں جس کے بعد یومیہ سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پانچ لاکھ 61 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگی۔اسد عمر نے کہا کہ یومیہ ویکسین لگانے کا نیا ہدف رکھا ہے جس کے مطابق یومیہ دس لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔