ہیپا ٹائیٹس کے عالمی دن کے موقع پر سکھر مین اگاہی واک

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 جولائی 2021 17:16

ہیپا ٹائیٹس کے عالمی دن کے موقع پر سکھر مین اگاہی واک
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عمران) ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے وزیر اعلی سندھ کے خصوصی پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس سے بچائو کے سلسلے میں سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں آگاہی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ہیپاٹائٹس پروگرام کے سندھ کے حبیب الرحمن ،پروگرم کے فوکل پرسن ڈاکٹر صالح محمد چنہ،پرنسپل جی ایم سی ڈاکٹر ذوالفقار سومرو ،ایم ایس سول اسپتال سکھر ڈاکڑ محمد تسلیم ،ڈاکٹر الطاف شیخ،ڈاکٹر افتخار شاہ،ڈاکٹر بشیر احمد چانڈیو،ڈاکٹر شعیب النساء ،ڈاکٹر شہاب الدین، سمیت دیگر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اور نرسنگ اسٹاف سمیتزیر تعلیم ڈاکٹرز و معززین شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازیں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے سلسلے جی ایم سی میڈیکل کالج ہال میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ہیپاٹائٹس قابل علاج مرض ہے لیکن احتیاطی تدابیر استعمال نہ کر کے صرف پاکستان میں ہر سال ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اس مرض کا شکار جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں دنیا بھر میں 32کروڑ لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں حکومت سندھ کی جانب سے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے سلسلے میں ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں اور پروگرام کے تحت مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیا کر کے لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا رہی ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ ییپاٹائٹس سے بچاؤ کے سلسلے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔