جیکب آباد کے شہید بینظیر پارک میں گندگی کا انتظامیہ نے نوٹس لے لیا، پارک کی صفائی کرالی گئی

بدھ 28 جولائی 2021 19:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) جیکب آباد کے شہید بینظیر پارک میں گندگی کا انتظامیہ نے نوٹس لے لیا، پارک کی صفائی کرالی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے واحد شہید بینظیر بھٹو پارک میں گندگی اور پانی جمع ہونے کی خبروں کے بعد انتظامیہ جاگ اٹھی اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد نے میونسپل عملہ کی مدد سے شہید بینظیر پارک کی صفائی کرادی، انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہید بینظیر پارک میں عید کے دنوں پھیلائے گئے کچرے کی میونسپل عملہ کے ذریعے خصوصی صفائی کرائی گئی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کچرا پارک میں موجود کوڑے دان میں پھینکیں اور اپنے بچوں کو بھی صفائی کی تلقین کریں انہوں نے کہا کہ پارک ہمارے شہر کی رونق ہیں ان کا خیال رکھنا ہر ایک ذمہ دار شہری کا فرض ہے۔