حماد اظہر کا ایرانی سفیر کو ٹیلیفون ، ایران میں بجلی شارٹ فال کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ پرگفتگو

جمعرات 29 جولائی 2021 16:50

حماد اظہر کا ایرانی سفیر کو ٹیلیفون ، ایران میں بجلی شارٹ فال کے باعث ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیر توانائی حماد اظہرنے ایرانی سفیر کو ٹیلی فون کیا جس میں ایران میں بجلی شارٹ فال کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پرگفتگو کی گئی ۔وزیر توانائی نے بلوچستان کو بجلی کی جلد ازجلد بحالی کی پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

ایرانی سفیر نے وزیر توانائی کو بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی ۔ایرانی سفیر نے کہاکہ ایرانی حکومت بجلی کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ حماد اظہر نے کہاکہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے ،بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ،بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جلد قابوپالیں گے ۔