امریکی ریاست پنسلوینیا میں طوفان سے تباہی، متعدد زخمی، کئی عمارتیں تباہ

محکمہ موسمیات نے ریاست پنسلوینیا اور نیو جرسی میں سیلاب کی بھی وارننگ جاری کردی

جمعہ 30 جولائی 2021 12:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) امریکی ریاست پنسلوینیا کے مشرقی علاقے طوفان کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست پنسلوینیا کے مختلف علاقوں میں طوفان نے تباہی مچا دی، کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں، مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریاستی حکام نے ہیلی کاپٹر سے صورت حال کا جائزہ لیا۔ محکمہ موسمیات نے ریاست پنسلوینیا اور نیو جرسی میں سیلاب کی بھی وارننگ جاری کی ہے۔