پیرمحل گورنمنٹ فاروق رضا میموریل لائبریری میں عظیم اکبر انچارج کا سٹاف ممبران کے ہمراہ شجر کاری مہم کا افتتاح

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعہ 30 جولائی 2021 13:39

پیرمحل گورنمنٹ فاروق رضا میموریل لائبریری میں عظیم اکبر انچارج کا ..
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) گورنمنٹ فاروق رضا میموریل لائبریری میں عظیم اکبر انچارج کا سٹاف ممبران کے ہمراہ شجر کاری مہم کا افتتاح ، شجرکاری صدقہ جاریہ ہے۔ اپنے پیاروں کے نام پر پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کریں ان خیالات کا اظہار عظیم اکبر لائبریرین نے قومی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں کیا انہوں نے کہا ماحول دوست پودے زمین کا زیور اور آکسیجن کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہیں پودے پھل، پھول، پھلواڑی، عمارتی لکڑی،فرنیچر سازی کے ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے ماحول کو صاف اور صحت افزا بنا دیتے ہیں۔

پودے ہمیں سایہ، پھل، ہریالی، کاغذ، کتابیں، فرنیچر اور گھریلو لکڑی فراہم کرتے ہیں۔ پودے روئے زمین کا حسن ہی نہیں بلکہ زمین کی ہر چیز کو فطرتی حسن و جاذبیت سے مزین کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر زمین پر پودے نہ ہوتے تو ہماری یہ دنیا ایک گرد و غبار اجاڑ و بیابان خطہ سے زیادہ کچھ نہ ہوتی۔ نہ یہاں ہریالی ہوتی نہ گلہائے رنگ برنگ کی کونپلیں کھلتیں پودے نہ صرف ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں بلکہ آکسیجن پیدا کر کے فضا کو مضر مادوں سے بھی پاک کرتے ہیں۔

پودے انسانی زندگی کے لئے قدرتی آب وہوا کا لازمی ذریعہ ہیں۔ درخت جانداروں کے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں، جو نا صرف ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں گرین پاکستان مہم سے ملکی معیشت زراعت توانائی آبپاشی اور انفراسٹرکچر پر عالمی حدت کے باعث موسمیاتی تبدیلی سے مرتب ہونے والے منفی اور تباہ کن اثرات سے نمٹنے میں آسانی ہو گی۔ اس لئے شجرکاری مہم کو جاری رکھنے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاتاکہ ہم اپنے ماحول کی حفاظت میں کامیاب ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :