بھارت، سموسے کی کم قیمت دینے کے خلاف پولیس طلب کرنے پر گاہک کی خودکشی

20روپے کے سموے کے گاہک 15روپے دیناچاہتاتھا،دکاندارنے پولیس طلب کرلی،بھارتی میڈیا

جمعہ 30 جولائی 2021 15:07

بھارت، سموسے کی کم قیمت دینے کے خلاف پولیس طلب کرنے پر گاہک کی خودکشی
انوپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع انوپور میں مہنگے سموسے کے معاملے پر ایک شخص نے خودسوزی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے گائوں باندھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں سموسے فروخت کرنے والے شخص نے گاہک کے خلاف شکایت درج کرائی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دکان دار نے خریدار کے خلاف شکایت درج کرائی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس سے تفتیش شروع کی اور اس قدر تنگ کیا کہ اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

دکان دار کنچن ساہو نے متوفی کو دو سموسوں کے عوض 20 روپے طلب کیے مگر وہ 15 روپے دینے پر راضی تھا، جس کے بعد دونوں میں تکرار ہوئی تو دکان دار نے پولیس کو طلب کرلیا۔پولیس کے مطابق گاہک نے 22 جولائی کو خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، جسے ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دو روز زیرعلاج رہا اور 24 جولائی کو دنیا سے رخصت ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :