کراچی کے تاجروں نے لاک ڈاون کا فیصلہ مسترد کردیا

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، محمد رضوان عرفان

جمعہ 30 جولائی 2021 17:45

کراچی کے تاجروں نے لاک ڈاون کا فیصلہ مسترد کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) تاجر ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر قائد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا ہے۔تاجر ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر قائد کراچی میں کورونا لاک ڈاؤن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاجر ایکشن کمیٹی کے صدر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، سندھ حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومتی وفد کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کاروبار کے اوقات بڑھانے کی تجویز دی تھی۔واضح رہے کہ سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے، لاک ڈان اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔