پیرس میں ڈاکو جیولری اسٹور سے58لاکھ ڈالرکا زیور لوٹ کر فرار

دو افراد گاہک بن کر داخل ہوئے ،اسلحہ کی نوک پر اسٹاف کوکمرے میں بند کرکے لوٹ مارکی اورفرارہوگئے،پولیس

ہفتہ 31 جولائی 2021 15:11

پیرس میں ڈاکو جیولری اسٹور سے58لاکھ ڈالرکا زیور لوٹ کر فرار
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) پیرس کے جیولری اسٹور سے ڈاکو58لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات لے اڑے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے بتایاکہ دو افراد گاہک بن کر جیولری اسٹور میں داخل ہوئے اور اسٹاف کو ٹیزرگن اور پیپر اسپرے سے ڈرایا دھمکایا اورکمرے میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا بتانا ہے کہ دکان سی58لاکھ ڈالر کیکنگن، ہار اور انگوٹھیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز اسی علاقے میں ایک جیولری اسٹور سے زیورات لوٹ کر فرار ہونے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :