کشمیر پریمئیر لیگ کیخلاف بھارتی سازش افسوسناک ہے،شہریار خان آفریدی

بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل اسٹارز پر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا دبائو ڈالاہے ،بھارتی رویہ سمجھ سے بالاتر ہے،آئی سی سی بھارتی حرکت پر ایکشن لے،چیئر مین کشمیر کمیٹی کی پریس کانفرنس بھارت کے پی ایل سے خائف ہے،بھارتی دبائو کو خاطر میں نہیں لائیں گے، صدر کشمیر پریمئیر لیگ عارف

ہفتہ 31 جولائی 2021 18:10

کشمیر پریمئیر لیگ کیخلاف بھارتی سازش افسوسناک ہے،شہریار خان آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) چیئر مین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ کیخلاف بھارتی سازش افسوسناک ہے،بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل اسٹارز پر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا دبائو ڈالاہے ،بھارتی رویہ سمجھ سے بالاتر ہے،آئی سی سی بھارتی حرکت پر ایکشن لے۔ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہاکہ کشمیر پریمئیر لیگ چھ اگست سے شروع ہو رہی ہے،کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازش افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کے پی ایل میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات دی جا رہی ہیں،آج بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل اسٹارز پر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا دبائو ڈالا،بھارتی رویہ سمجھ سے بالاتر ہے،آئی سی سی بھارتی حرکت پر ایکشن لے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کشمیر لیگ سے خائف ہے،لیگ کے دوران کشمیری ثقافت اجاگر ہو گی۔انہوں نے کہاکہ بھارت انٹرنیشنل کرکٹرز کو دھمکا رہا ہے۔اس موقع پر صدر کشمیر پریمئیر لیگ عارف ملک نے کہاکہ بھارت کے پی ایل سے خائف ہے،بھارتی دبائو کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کمنٹیٹررز کو بھی بھارت نے روکا ہے،براڈکاسٹرز کو بھی روک رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں لیگ کرانے سے روکا جارہا ہے۔