عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں6 ڈالر کا اضافہ ہوا

ہفتہ 31 جولائی 2021 19:09

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں6 ڈالر کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس سونا1808ڈالر سے بڑھ کر1814ڈالر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں150روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار850روپے سے بڑھ کر1لاکھ10ہزارروپے ہو گئی اسی طرح107روپے کے اضافے سے سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار200روپے سے بڑھ کر94ہزار307روپے ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا8ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا500روپے اور دس گرام سونا429روپے سستا ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :