ع*کراچی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 778 سے زائد ملزمان گرفتار کیے

اتوار 1 اگست 2021 22:00

&کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) کراچی پولیس نے شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کی جانی والی ایک ہفتے کی رپورٹ جاری کردی ، ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 778 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات کیخلاف مہم کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 92 کلو 703 گرام چرس، 903 گرام ہیروئن، 593 گرام آئس اور 330 گرام افیون برآمد کی۔گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 83 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 01 دستی بم تحویل میں لے لیا گیا۔شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 02 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 02 ڈاکوو ٴں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار ڈاکوو ٴں سے 01 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور 02 پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئے جسے فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔