ہمارے سیکیورٹی پلان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اشرف غنی

ہم یا تو مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے یا ان کے گھٹنے میدان جنگ میں توڑدیں گے، ہم نے اپنی ترجیحات طے کرلیں،بیان

پیر 2 اگست 2021 16:29

ہمارے سیکیورٹی پلان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اشرف غنی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہمارے سیکیورٹی پلان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، سیکیورٹی پلان کے تحت آئندہ 6 ماہ میں صورتحال قابو میں آجائیگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اشرف غنی نے قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب میں کہا کہ حالیہ صورتحال غیر ملکی افواج کے فوری انخلا کے فیصلے کے باعث ہوئی، آج ہمارے لوگ جارحیت کی واضح حالت میں ہیں، جارحیت اور جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک طالبان امن کیلئے آمادگی ظاہرنہیں کرتے صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی، سیکیورٹی پلان کے تحت آئندہ 6ماہ میں صورتحال قابو میں آجائیگی، ہمارے سکیورٹی پلان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔افغان صدر نے کہا کہ کسی بھی تباہ کن قوت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکوں گا، ہم یا تو مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے یا ان کے گھٹنے میدان جنگ میں توڑدیں گے، ہم نے اپنی ترجیحات طے کرلیں۔ طالبان، ان کے حامی اپنی ترجیحات طے کرلیں۔اشرف غنی نے کہا کہ ہماری جیت کیلئے واحد راستہ صرف اتحادہے، افغان خواتین کویقین دلاتاہوں، قوم انکے حقوق کا دفاع کر رہی ہے۔