وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 2 اگست 2021 23:16

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں تین سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ان واقعات میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ ملک میں امن و امان کے لئے سکیورٹی فورسز کو قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس طرح کے بذدلانہ واقعات سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔