الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کے لئے جاری شیڈول معطل کر دیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 16:17

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کے لئے جاری شیڈول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کے لئے 9 اکتوبر کا جاری شیڈول معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے 15 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 چترال زیریں میں ضمنی انتخاب کا 9 اکتوبر کا جاری شیڈول معطل کر دیا ہے۔