بے راہ روی ، فحاشی اور عریانی کا کلچر پوری طاقت کے ساتھ اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے ‘سراج الحق
جنسی استحصال ، ہراسگی اور ریپ کے بعد قتل کے واقعات میں اضافہ ہر پاکستانی کے لیے لمحہ فکریہ ہے‘ امیر جماعت اسلامی
منگل 3 اگست 2021 00:12
(جاری ہے)
اسلامی اقدار پر کسی کمپرومائز کے بغیر مسلمان خواتین نے ماڈرن دنیا میں ہر فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔
مسلمان خواتین کا رول ماڈل ازواج مطہراتؓ اور حضور پاک ؐ کی بیٹیاں ہیں ۔ جے آئی یوتھ خواتین ونگ کالجز و یونیورسٹیز میں دین کے پیغام کو عام کریں ۔ کرپٹ سسٹم سے نجات خواتین کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے منصورہ میں جے آئی یوتھ خواتین ونگ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے بعد اس کی نظریاتی اساس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی بھی آلہ کار بنی ہوئی ہے ۔ گھریلو تشدد بل اسی کا پیش خیمہ ہے ۔ ہم یہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ اسلامی اقدار اور ملک کی نظریاتی اساس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔سراج الحق نے حکومت پر زور دیا کہ معاشرے میں موجود بے سہارا ،بیوہ خواتین کو ریاست کی طرف سے مکمل امداد ملنی چاہیے اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے قوانین موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا ۔عام سائل کو تھانوں کچہریوں میں سالہا سال انصاف نہیں ملتا۔ ان مسائل سے نمٹنے کا واحد حل ایک ایسے نظام کا نفاذ جس میں قانون سب کے لیے برابر ہو ۔ انہوں نے کہاکہ انسان کے بنائے ہوئے تمام نظام انسانی معاشرہ میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے ، اب ہمیں آفاقی نظام کی ضرورت ہے ۔ امیر جماعت نے کہاکہ پاکستانی خواتین کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامناہے ۔ ایک طرف فحاشی و عریانی کا کلچر ہماری اقدار پر حملہ آور ہے جس سے خاتون کو اپنے آپ کو بچا کر رکھنا ہے ، دوسری جانب اس پر اپنی اولاد اور خاندان کی تربیت کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ پاکستانی خواتین کو ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی سے وابستہ خواتین پر معاشرہ کی اصلاح کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، انہیں دعوت قرآن کو عام کرنا چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
ہمارا معاشرہ ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتا ہے؟
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، ترجمان سی اے اے
-
9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی، عطاء تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.