پیپلز پارٹی کا ایل این جی مہنگی قیمت پر خریدنے کے معاملہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

شفافیت کے دعویداران کے دور حکومت میں تاریخ کا سب سے بڑا مہنگا معاہدہ ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے،نیئر حسین بخاری

منگل 3 اگست 2021 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ایل این جی مہنگی قیمت پر خریدنے کے معاملہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ ایل این جی کی مہنگی قیمت پر خریداری نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں ایل این جی کی موجودہ خریداری تاریخ کی سب سے مہنگی خریداری کا معاہدہ ہے نیر بخآری نے مزید کہا کہ شفافیت کے دعویداران کے دور حکومت میں تاریخ کا سب سے بڑا مہنگا معاہدہ ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخآری نے پی ٹی آئی دور حکومت کو مہنگا میگا سیکنڈلز دور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکار کا دور حکومت روز بروز بڑھتے میگا سیکنڈلز پر عمران خان مہنگا میگا سیکنڈلز دور حکومت بن گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگا معائدہ ایل این جی کہ تہہ تک پہنچنے کیلئے پتہ لگایا جائے کی ایل این جی کی مہنگی خریداری کا مالی فائدہ کس نے لیا ہے نیر بخآری نے کہا کہ قوم یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہے کہ حکومتی اور سرکاری پارٹی عہدیداران حکومتی خاندان کے مالیاتی سیکنڈل پر نیب کیوں اپائج بنا نظر آتا ہے نیر بخآری نے مطالبہ کیا کہ نیب فوری طور پر ایل این جی خریداری معاملہ کی فوری تحقیقات کرکے اختیارات کے یکساں استعمال کو یقینی بنائے نیر بخآری نے مزید کہا کہ ایل این جی معاہدہ کی تمام تفصیلات سامنے لائی جائیں مہنگے ترین ایل این جی معاہدے نے تحریک انصاف کی شفافیت کے دعووں کا پول کھول دیا ہے نیر بخآری نے کہا کہ ایل این جی ملک کی بہت بڑی ابادی کے گھریلو استعمال میں آتی ہے ایل این جی کی مہنگی قیمت پر خریداری کا اثر بھی براہ راست غریب طبقے پر ہی پڑے گا۔