پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کی سپریم کورٹ میں عرضداشت

بدھ 4 اگست 2021 18:01

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیانے بھی اسرائیلی پیگاسس سپائی ویئر کے ذریعے سیاست دانوں اور صحافیوں کی جاسوسی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے قیام کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں عرضداشت دائر کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یڈایٹرز گلڈ نے سپریم کورٹ میں عرضداشت دائر کرکے صحافیوں، سماجی کارکنوں اور سیاسی رہنمائوں کی مبینہ جاسوسی کے الزامات کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عرضدشت میں کہا گیا ہے کہ آزادی صحافت حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی جانب سے صحافیوں کی رپورٹنگ میں عدم مداخلت پر منحصر ہے اور صحافیوںکو اپنے ذارئع سے مکمل طورپر رازداری سے بات کرنے ،اختیارات کے بے جا استعمال اور بدعنوانی کی تحقیقات ، حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کرنے اور حکومت کے مخالفین سے بات کرنے کی آزادی ہونی چاہیے ۔ عرضداشت میں حکومت سے ان لوگوںکی فہرست بھی مانگی گئی ہے جن کی مبینہ جاسوسی کی گئی۔ واضح رہے کہ پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں اب تک پانچ عرضداشتیں دائر کی جا چکی ہیں۔