لاہور، پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنا انسانیت دشمن عمل ہے ،ڈاکٹر شاہد صد یق

بدھ 4 اگست 2021 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنا انسانیت دشمن عمل ہے، بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا والدین کی کی اخلاقی ذمہ داری ہے،والدین حفاظتی قطروں کی مہم کے دوران ان ٹیموںکے سا تھ تعاون یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ صحت مند معاشرے کا قیام پولیو کے مکمل خاتمے کے بغیر ممکن نہیں،والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اور حکومت کی جانب سے جاری پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہو ں نے کہاکہ کہاکہ پولیو سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں حتی کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے لہذا 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے اس لیے انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :